واشنگٹن ۔21فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی ۔ تاس کے مطا بق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برکس ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی ڈالر کا متبادل پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش پر 150 فیصد محصولات عائد کریں گے۔ انہوں نے واشنگٹن میں ریپبلکن …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔21فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی ۔ تاس کے مطا بق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برکس ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی ڈالر کا متبادل پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش پر 150 فیصد محصولات عائد کریں گے۔
انہوں نے واشنگٹن میں ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیاکہ برکس ممالک چینی یوآن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برکس ممالک نے اگر ایسا کیا تو ان سے 150 فیصد ٹیرف وصول کیا جائے گا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ وہ برکس ممالک سے درآمدات پر 100 فیصد محصولات عائد کریں گے اگر وہ اپنی کرنسی قائم کریں یا ڈالر چھوڑ دیں۔







