امریکی صدر کاسعودی عرب، امارات اور قطر کا بہادری اور بڑی مدد پر شکریہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی بہادری اور بڑی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایران۔امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

ریاض ۔18اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی بہادری اور بڑی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایران۔امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے ایران کے اس اعلان کے خیرمقدم کے ساتھ سامنے آیا کہ وہ لبنان میں جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر کھول دے گا۔

یہ چیز جنگ کے خاتمے کے لیےایران اورامریکاکے درمیان مذاکرات کا ایک اہم نکتہ ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں سپلائی کی معطلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے تھے۔