امریکی صدر کا جی سیون کانفرنس کی میزبانی سے یو ٹرن

واشنگٹن۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ جی سیون سمٹ کا انعقاد ریاست فلوریڈا میں اپنے ایک ذاتی گالف کلب میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم بد عنوانی کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ذرائع ابلاغ اور ڈیموکریٹس کی بے مقصد جارحیت کی وجہ سے اب 2020ئمیں ہونے والی جی سیون …

واشنگٹن۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ جی سیون سمٹ کا انعقاد ریاست فلوریڈا میں اپنے ایک ذاتی گالف کلب میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم بد عنوانی کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ذرائع ابلاغ اور ڈیموکریٹس کی بے مقصد جارحیت کی وجہ سے اب 2020ئمیں ہونے والی جی سیون سمٹ کی میزبانی کے لیے میامی میں ٹرمپ نیشنل ڈورل کا مقام اب زیر غور نہیں۔ وائٹ ہاو¿س کے قائم مقام چیف آف سٹاف مک م±لوانے نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ جی سیون سمٹ صدر ٹرمپ کے گالف کلب میں منعقد ہو گی،اس پر کانگریس میں ڈیموکریٹس کی طرف سے شدید ردعمل دیکھا گیا اور اسے ٹرمپ کی کھلی کرپشن کا ایک اور ثبوت قرار دیا گیا۔

مزید خبریں