واشنگٹن ۔ 8 نومبر (اے پی پی) نیویارک کی عدالت کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے سابق خیراتی ادارے کو سیاسی اور کاروباری مفاد میں استعمال کرنے کے الزامات میں ان کو دو ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ منہاتن کی عدالت کی جج جسٹس سلیان سکارپولا نے یہ سزا ’ڈونلڈ جے ٹرمپ فاو¿نڈیشن‘ غیر منافع بخش امدادی تنظیم کے سرمائے کے غلط مقاصد کے …
امریکی صدر کو ٹرمپ فاو¿نڈیشن کے سرمائے کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر 2 ملین ڈالر جرمانے کی سزا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 8 نومبر (اے پی پی) نیویارک کی عدالت کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے سابق خیراتی ادارے کو سیاسی اور کاروباری مفاد میں استعمال کرنے کے الزامات میں ان کو دو ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ منہاتن کی عدالت کی جج جسٹس سلیان سکارپولا نے یہ سزا ’ڈونلڈ جے ٹرمپ فاو¿نڈیشن‘ غیر منافع بخش امدادی تنظیم کے سرمائے کے غلط مقاصد کے استعمال پر صدر ٹرمپ کے لئے سنائی۔یہ مقدمہ عدالت میں نیویارک سٹیٹ کے ڈیموکریٹ اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز گزشتہ سال جون میں لے کر آئی تھیں ،مقدمہ کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ اس تنظیم سے منسلک رقوم سن 2016 میں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران استعمال کرنے کے علاوہ ٹرمپ کے خلاف مقدمات کی پیروی اور ٹرمپ کے ایک قد آدم پورٹریٹ کی خریداری کے لئے استعمال کی گئی جس کی تنصیب ان کے ایک گالف کلب میں کی گئی ہے۔عدالت نے صدر ٹرمپ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرمانے کے یہ رقم 8 مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو ادا کریں گے ۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل نے عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد کہا کہ خیراتی اثاثوں کے تحفظ میں یہ بہت بڑا فیصلہ اور ہماری جیت ہے کیونکہ جو فرد چیریٹیز کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرے گا وہ ضرور احتساب میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال دسمبر میں بند کر دی تھی۔








