اوٹاوا۔13فروری (اے پی پی):کینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر اقبضے کی دھمکی پر کبھی عملدرآمد نہیں ہو گا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نےاپنے دورہ یورپ کے موقع پر کہا کہ کینیڈا کے 51 ویں امریکی ریاست بننے کے بارے میں امریکی صدر کے بار بار ریمارکس خام خیالی ہیں، یہ کبھی ممکن نہیں لیکن ہمیں امریکی صدر کی باتوں …
امریکی صدر کی کینیڈا پر قبضے کی دھمکی کبھی پوری نہیں ہو گی، کینیڈین وزیر اعظم

مزید خبریں
اوٹاوا۔13فروری (اے پی پی):کینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر اقبضے کی دھمکی پر کبھی عملدرآمد نہیں ہو گا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نےاپنے دورہ یورپ کے موقع پر کہا کہ کینیڈا کے 51 ویں امریکی ریاست بننے کے بارے میں امریکی صدر کے بار بار ریمارکس خام خیالی ہیں، یہ کبھی ممکن نہیں لیکن ہمیں امریکی صدر کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور ان پر سوچنا ہوگا ، ہم کینیڈا کے دفاع اور تحفظ کے مستعد ہیں۔








