امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں دوسال کے دوران 38 فیصد اضافہ

واشنگٹن۔ 3 مئی (اے پی پی) امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں دوسال کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق 2018 ءکے دوران ایسے 20500 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2016 ءمیں یہ تعداد 14900 تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں سے ایک تہائی کے دوران شراب کا استمعال کیا تھا اور ان حملوں کا زیادہ تر شکار 17 سے …

واشنگٹن۔ 3 مئی (اے پی پی) امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں دوسال کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق 2018 ءکے دوران ایسے 20500 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2016 ءمیں یہ تعداد 14900 تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں سے ایک تہائی کے دوران شراب کا استمعال کیا تھا اور ان حملوں کا زیادہ تر شکار 17 سے 24 سال کی نئی بھرتی ہونے والی خواتین اہلکار تھیں۔جنسی حملوں کے 85 فیصد سے زیادہ واقعات میں متاثرخواتین حملہ آوروں کو جانتی تھی اور اکثر کیسز میں نوجوان اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ان کے اعلی افسران تھے۔ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن نے فوج میں جنسی ہراسانی کو جرائم میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے جو اب تک محض فوجی قوانین کی خلاف ورزیوں میں شامل تھا۔قائم مقام وزیر دفاع نے فوج کو لکھا کہجنسی حملہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے اور یہ فوج کے اصولوں کے بھی خلاف ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔امریکا میں شہری قوانین کے تحت جنسی ہراسانی رنگ و نسل، مذہب یا قومیت کی بنیاد پر تفریق کی طرح غیر قانونی ہے۔رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جبری جنسی تعلق کے ان کیسز میں دست درازی سے لے کر جبری زیادتی تک کے واقعات شامل ہیں اوران میں 2016 ءکے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تاہم ان میں سے ہر تین میں سے صرف ایک واقعہ کو اعلی حکام تک پہنچایا گیا۔پینٹا گان کا کہنا ہے کہ 2006 ءمیں ہر 14 میں سے صرف ایک متاثرہ خاتون سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی شکایت کی۔امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں ماضی میں ہونے والے واقعات کا اعتراف کیا گیا اور کہا گیا کہ زیادہ کیسز کا رپورٹ کیا جانا ظاہر کرتا ہے کہ متاثرین کو ملنے والی توجہ کے باعث خواتین اہلکار اب زیادہ طاقتور محسوس کرتی ہیں۔امریکی قائم مقام وزیر دفاع نے اپنے مراسلے میں فوج کو لکھا ہے کہ ہمیں اس حوالے سے بہتری لانی ہے اور ہم لائیں گے۔انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ کمانڈرز کی اس حوالے سے تربیت کی جائے گی کہ وہ سلسلہ وار جنسی حملے کرنے والے اہلکاروں کو بھی بے نقاب کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply