21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی محصولات میں اضا فے پر جوابی اقدامات کریں گے،چین

امریکی محصولات میں اضا فے پر جوابی اقدامات کریں گے،چین

- Advertisement -

بیجنگ۔8اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا اپنے محصولات میں اضافہ کرتا ہے تو ہم اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم طریقے سے جوابی اقدامات کریں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات منگل کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نےامریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر 50 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دینے کے بعدکہی۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کے خلاف امریکا کے نام نہاد جوابی ٹیرف بے بنیاد ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ چین نے جو جوابی اقدامات کئے ہیں وہ مکمل طور پر جائز ہیں جن کا مقصد چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ایک عام بین الاقوامی تجارتی ترتیب کو برقرار رکھنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف ٹیرف میں اضافے کی دھمکی امریکا کی غلطی ہے جو بلیک میلنگ کو مزید بے نقاب کرتی ہے اور چین کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ اگر امریکی فریق غلط راستے پر گامزن رہا تو چین آخری دم تک لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور محض اپنی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی اب بھی برقرار رکھی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ ڈالنا اور دھمکیاں دینا دوسرے ممالک کے ساتھ چلنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے، چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات کو منسوخ کرے،اپنے اقتصادی اور تجارتی دباؤ کو روکے اور چین کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر برابری کی سطح پر بات چیت کے ذریعے مناسب طریقے سے اختلافات کو حل کرے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579365

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں