امریکی محکمہ خارجہ کا پاک۔بھارت کشیدگی پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے پاک۔بھارت کشیدگی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو فوجی کارروائی سے گریز کرکے موجودہ کشیدگی کم کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کا بیان جاری کیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے26 ِفروری کی …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے پاک۔بھارت کشیدگی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو فوجی کارروائی سے گریز کرکے موجودہ کشیدگی کم کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کا بیان جاری کیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے26 ِفروری کی کارروائیوں کے بعد میں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے رابطہ کرکے سلامتی امور میں اپنے قریبی تعاون اور قیام امن اور علاقائی سلامتی کے مشترکہ نصب العین پرزور دیا۔ میں نے پاکستانی وزیر خارجہ قریشی سے بھی بات کی اور فوجی کارروائی سے گریز کر کے موجودہ کشیدگی کم کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیا ۔پومپیو کا کہنا ہے کہ میں نے دونوں وزراء خارجہ سے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی قیمت پرکشیدگی بڑھانے سے اجتناب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دونوں وزراء کو یہ بھی ترغیب دی کہ وہ آپس میں براہ راست رابطہ کو ترجیح دیں اور مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔

Leave a Reply