امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے اقلیتوں سے متعلق خصوصی مشیر ککس تھیمز کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے اقلیتوں سے متعلق خصوصی مشیر ککس تھیمز نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ طارق فاطمی نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے بالکل واضح ہے کہ قوم نے نفرت اور تقسیم کی پالیسیوں کو مسترد …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے اقلیتوں سے متعلق خصوصی مشیر ککس تھیمز نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ طارق فاطمی نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے بالکل واضح ہے کہ قوم نے نفرت اور تقسیم کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے ہندو برادری کے لئے ہولی کے پیغام‘ جامع نعیمیہ میں علماءسے خطاب اور کرسمس کے موقع پر ان کے پیغام سے اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply