نیویارک ۔24دسمبر (اے پی پی):مقبول ویڈیو گیم فرنچائز ’کال آف ڈیوٹی‘ کے شریک خالق وِنس زیمپیلا لاس اینجلس کے قریب کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔اردونیوز کے مطابق 55 سالہ وِنس زیمپیلا فراری سپورٹس کار میں سوار تھے جب جنوبی کیلیفورنیا کی اینجلس کرسٹ ہائی وے پر ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ وِنس زیمپیلا ویڈیو گیم انڈسٹری کی ایک نمایاں اور معتبر شخصیت تھے اور ریسپان انٹرٹینمنٹ کے …
امریکی مقبول گیم "کال آف ڈیوٹی”کے شریک خالق وِنس زیمپیلا کار حادثے میں ہلاک

مزید خبریں
نیویارک ۔24دسمبر (اے پی پی):مقبول ویڈیو گیم فرنچائز ’کال آف ڈیوٹی‘ کے شریک خالق وِنس زیمپیلا لاس اینجلس کے قریب کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔اردونیوز کے مطابق 55 سالہ وِنس زیمپیلا فراری سپورٹس کار میں سوار تھے جب جنوبی کیلیفورنیا کی اینجلس کرسٹ ہائی وے پر ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ وِنس زیمپیلا ویڈیو گیم انڈسٹری کی ایک نمایاں اور معتبر شخصیت تھے اور ریسپان انٹرٹینمنٹ کے سربراہ تھے۔
وہ اس سے قبل انفینٹی وارڈ کے سی ای او بھی رہ چکے تھے، جو مشہور ‘کال آف ڈیوٹی’ فرنچائز کا خالق سٹوڈیو ہے۔کار حادثہ دوپہر تقریباً 12 بجکر 45 منٹ پر لاس اینجلس کے شمال میں سان گیبریل پہاڑوں میں واقع خوبصورت مگر پیچیدہ سڑک پر پیش آیا۔کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول (سی ایچ پی) کے مطابق جنوب کی سمت جانے والی فیراری ایک سرنگ سے نکلتے ہی بے قابو ہو کر کنکریٹ کی رکاوٹ سے ٹکرائی۔
سی ایچ پی کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور وِنس زیمپیلا اندر ہی پھنس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ساتھ موجود مسافر بعد ازاں ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔ حکام کے مطابق مسافر کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔حادثے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔








