امریکی موٹر ساز کمپنی ٹیسلا نے تکنیکی نقص کی اطلاع پر 18 لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوا لیں

145

نیویارک ۔31جولائی (اے پی پی):امریکی ملٹی نیشیل موٹر ساز کمپنی ٹیسلا نے اپنی تیار کردہ 18 لاکھ گاڑیوں کے ‘بونٹ’ میں تکنیکی خرابی کے باعث مارکیٹ سے واپس منگوا لی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے بونٹ کی وجہ سے حادثات پیش آسکتے ہیں۔ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے 2021 اور 2024 کے درمیان آنے والے ماڈل تھری، ماڈل ایس اور ماڈل ایکس اور 2020 سے 2024 کے دوران آنے والے ماڈل وائے کی ان گاڑیوں کو مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے جن کے بونٹ میں یہ خرابی ہے کہ وہ کھولنے پر ضرورت سے زیادہ کھل جاتے ہیں خصوصاً جب گاڑی تیز رفتاری میں چل رہی ہوتی ہے،اس سے خطرہ ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کے سامنے بونٹ کے کھل جانے سے اس کو دیکھنے میں دقت پیش آئے گی اور حادثہ ہو سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابھی کمپنی کو کسی نے اس طرح کے حادثے کی شکایت تو نہیں کی لیکن کمپنی احتیاطاً گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے تاکہ کسٹمر کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،تاہم جب اس رپورٹ کے لیے کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو اس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ شکایات اسی سال 25 مارچ اور اپریل کے وسط میں چین سے موصول ہوئی تھیں تب سے ٹیسلا کمپنی کے ماہرین اس شکایت کے بارے میں انویسٹی گیٹ کر رہے ہیں کہ اس شکایت کا موقع کیسے بنا اور اس کا ازالہ کیسے ہو سکتا ہے۔ماہرین یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ یہ ایشو سامنے کیسے آیا اور اس کی ایوریج کیا ہے۔ متعلقہ ذمہ داروں کے مطابق اس طرح کی شکایات یورپ و امریکہ کے مقابلے میں چین میں زیادہ آئی ہیں۔