امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب،متحدہ عرب اماراتی کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ ، یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فوجی تنصیبات بارے تبادلہ خیال

75
امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب،متحدہ عرب اماراتی کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ ، یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فوجی تنصیبات بارے تبادلہ خیال

واشنگٹن ۔5جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب اماراتی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فوجی تنصیبات بارے بات چیت کی گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبد اللہ بن زاید سے ٹیلی فون پر الگ الگ رابطہ کیا۔

جس میں کئی اہم باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں بارے گفتگو ہوئی جن میں یمن، ایتھوپیا اور سوڈان کی صورت حال بھی شامل تھی۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے باہمی تعاون اور مشترکہ رابطہ کاری کے شعبوں کو ترقی دینے، مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے متحدہ عرب امارات کے سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے غیر مستقل ممبر کے طور پر منتخب ہونے پر شیخ عبد اللہ بن زاید کو مبارک باد بھی پیش کی۔