امریکی ٹینس کھلاڑی وینس ولیمزکا ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

کیلیفورنیا۔6مارچ (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار ،7 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح وینس ولیمز ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ 23 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ڈیان پیری نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 45 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز کو …

کیلیفورنیا۔6مارچ (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار ،7 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح وینس ولیمز ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

23 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ڈیان پیری نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 45 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں کوالیفائر 23 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ڈیان پیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 45 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز کو3-6، 7-6(7-4)اور1-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔