کراچی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاﺅنڈ اور یوروکی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 10 پیسے، 3 پیسے، 3 پیسے، 74 پیسے اور 27 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے …
امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

مزید خبریں
کراچی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاﺅنڈ اور یوروکی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 10 پیسے، 3 پیسے، 3 پیسے، 74 پیسے اور 27 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.24 روپے ہو گئی۔








