امریکی ڈالر کی جاپانی ین کے مقابلے شرح تبادلہ میں 0.3 فیصد کمی

ٹوکیو ۔ 15 مارچ (اے پی پی)ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر کی جاپانی ین کے مقابلے شرح تبادلہ ایک ہفتے کی کمزور ترین سطح پر آگئی جس کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے چین پر ٹریڈ سرپلس کو کم کر کے 100 بلین ڈالر پر لانے کے لئے دباﺅ بڑھانا ہے۔ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ جمعرات کو0.3 فیصد کمی کے ساتھ 106.01ین رہی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.2378 ڈالر رہی۔نیوزی لینڈ ڈالر 0.7305 امریکی ڈالر میں تبدیل ہوا۔