کراچی ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری قدر پر مستحکم رہا جبکہ یورو کی قدر میں 11 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 33 …
امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، یورو کی قدر میں کمی، برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافہ

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری قدر پر مستحکم رہا جبکہ یورو کی قدر میں 11 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت 118.39 روپے سے کم ہو کر 118.28 روپے اور قیمت خرید 115.59 روپے سے کم ہو کر 115.48 روپے ریکارڈ کی گئی۔








