امندا انیسمووا نے لنڈا نوسکووا کو ہرا کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بیجنگ ۔6اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امندا انیسمووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی امندا انیسمووا نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں 20 سالہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کو شکست دے کر اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹائٹل جیت لیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل …

بیجنگ ۔6اکتوبر (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امندا انیسمووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی امندا انیسمووا نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں 20 سالہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کو شکست دے کر اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹائٹل جیت لیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ امندا انیسمووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 20 سالہ جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا کو0-6، 6-2 اور 2-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔

یہ امریکا کی ٹینس سٹار امندا انیسمووا کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔فاتح کھلاڑی کے لئے رواں سال یادگار ثابت ہو رہا ہےجس کے دوران وہ ومبلڈن اوپن ٹینس اور یو ایس اوپن ٹینس کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہیں۔ یہ جیت نہ صرف ان کے کیریئر کا ایک اور سنگِ میل ہے بلکہ چائنا اوپن میں ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کا بھی ثبوت ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عالمی نمبر فور امندا انیسمووا نے کہا کہ گزرے ہوئے چند ہفتے میرے لیے بہت خاص رہے ہیں۔

میں نے خود کو بہتر طور پر سمجھا ہے اور بہت کچھ سیکھا ہے۔ کئی مواقع پر جب لگا کہ آگے بڑھنا ممکن نہیں، میں نے خود کو دھکیلا اور مضبوطی سے کھیلی۔ یہ جیت میرے لیے بہت اہم ہے اور میں بے حد خوش ہوں۔واضح رہے کہ امندا انیسمووا نے گزشتہ ماہ کوریا اوپن سے ٹخنے کی انجری کے باعث دستبرداری اختیار کی تھی، لیکن چائنا اوپن میں ان کی شاندار واپسی نے ثابت کر دیا کہ وہ اس سیزن کی سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔