اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے لاہور اور کوئٹہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاسفر ہضم نہیں ہو رہا اسی لئے انہوں نے ترقی و خوشحالی کو اس سفر کو ڈی ریل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، گزشتہ تین …
امن کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاسفر ہضم نہیں ہو رہا،وفاقی وزیربرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے لاہور اور کوئٹہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاسفر ہضم نہیں ہو رہا اسی لئے انہوں نے ترقی و خوشحالی کو اس سفر کو ڈی ریل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، گزشتہ تین سالوں دنیا بھر سے پاکستان کےلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹ کا درجہ حاصل ہو رہا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دنیا کے 37 ممالک کی بحری افواج پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے بحرہ عرب میں امن مشقوں میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ تمام تر صورتحال ایسی ہے جو دشمن کو بے چین کئے ہوئے ہے اور انہیں سارے عمل کو سبوتاژ کرنے کی خاطر اس نے پاکستان کے دل پر وار کیا ہے۔








