امید ہے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ چین پر روانگی سے قبل وڈیو پیغام

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں، میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔ جمعرات کو دورہ چین کیلئے روانگی سے قبل وڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ آج میں ایک اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں۔ اس دورہ کے …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں، میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔ جمعرات کو دورہ چین کیلئے روانگی سے قبل وڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ آج میں ایک اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں۔ اس دورہ کے حوالے سے کل میری وزیر اعظم عمران خان سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ میری ملاقات دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی۔

مزید خبریں