فیصل آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کے چیئرمین حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا کہ الیکشن کا انعقادہو چکا، اب انتقال اقتدار کا انتظار ہے،نئی حکومت کو اقتدار سنبھالتے ہی بجٹ کی تیاری اور قرضوں کی ادائیگی کے چیلنج کا سامنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور میں معیشت کو اہمیت دی ہے اس لئے امید ہے کہ نئی حکومت …
امید ہے کہ نئی حکومت عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرے گی، چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کے چیئرمین حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا کہ الیکشن کا انعقادہو چکا، اب انتقال اقتدار کا انتظار ہے،نئی حکومت کو اقتدار سنبھالتے ہی بجٹ کی تیاری اور قرضوں کی ادائیگی کے چیلنج کا سامنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور میں معیشت کو اہمیت دی ہے اس لئے امید ہے کہ نئی حکومت عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرے گی۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس وقت مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور ان کا سود ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہم آپریشنل اخرات کیلئے بھی قرضے لینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کا حجم بڑھنے کی بنیادی وجہ ٹیکس سسٹم کی کمزوری ہے ۔ ملکی قرضے جی ڈی پی کے 82 فیصد کے برابر پہنچ گئے ہیں جو ملکی محاصل سے 667 فیصد اورہماری برآمدات سے 328 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام سیاسی جماعتوں اور مقتدر اداروں سے اپیل ہے کہ فوری میثاق معیشت کرتے ہوئے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ اس کے بغیر عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں ہوسکے گا۔








