امید ہے ہماراحشر غزہ جیسا نہیں ہوگا، لبنانی وزیر داخلہ

بیروت۔24ستمبر (اے پی پی):لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے ہمہ گیر جنگ میں تبدیل نہیں ہوں گے اور لبنا ن کا حشر غزہ جیسا نہیں ہو گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاملات مزید خراب …

بیروت۔24ستمبر (اے پی پی):لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے ہمہ گیر جنگ میں تبدیل نہیں ہوں گے اور لبنا ن کا حشر غزہ جیسا نہیں ہو گا۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاملات مزید خراب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہےکہ لبنان میں ہونےوالے حملے ہمہ گیر جنگ میں تبدیل نہیں ہوں گے۔