اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرے گا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ان خیالات …
امیر قطر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرے گا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی پاکستان آمد پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں،ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔








