ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وفات17 رمضان المبارک کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

فیصل آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی):ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وفات 17 رمضان المبارک (ہفتہ) کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صاحبزادی تھیں، آپؓ کا مقام و مرتبہ علم و حدیث میں بہت بلند ہے۔ آپؓ بہت بڑی فقیہہ اور سینکڑوں احادیث کی …

فیصل آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی):ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وفات 17 رمضان المبارک (ہفتہ) کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صاحبزادی تھیں، آپؓ کا مقام و مرتبہ علم و حدیث میں بہت بلند ہے۔

آپؓ بہت بڑی فقیہہ اور سینکڑوں احادیث کی بھی حافظہ تھیں۔حضرت عائشہ ؓ کے کاشانہ نبوت میں حرم نبویؐ کی حیثیت سے داخل ہونے کے بعد قرآن مجید کا ایک بڑا حصہ نازل ہوا۔آپؓ کو کم و بیش 10سال تک فخر موجودات، سرورکائنات، سرکار دوعالم، نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ؐ کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ آپؓ خلاق حسنہ میں بھی سب سے ممتاز تھیں اور آپ ؓ نے بڑی تعداد میں غلاموں کو آزاد کروایا۔ آپؓ کی شان میں 17قرآنی آیات بھی ناز ل ہوئیں۔

ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے یوم وفات کے موقع پر ملک بھر کے تمام شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی دانشور اور دیگرا ہم دینی شخصیات آپؓ کی سیرت و کردار اور اسلام کے لئے آپ ؓ کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈلیں گے۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر جبکہ پرنٹ میڈیا خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔ آپؓ کا وصال 17رمضان المبارک 58ھ کو ہوا۔ آپؓ کی وصیت کے مطابق آپؓ کی نماز جنازہ معروف صحابی حضرت ابو ہریرہ ؓ نے پڑھائی اور آپؓ کی تدفین جنت البقیع میں کی گئی۔

مزید خبریں