اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونا چاہیئے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو یکساں مواقع ملنے چاہیئں، سب کو آئین کے مطابق اپنا کام کرنا چاہیئے اور انتخابات کو آزادانہ، …
انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونا چاہیئے، مشاہد حسین سید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونا چاہیئے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو یکساں مواقع ملنے چاہیئں، سب کو آئین کے مطابق اپنا کام کرنا چاہیئے اور انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیوں کو پھر سے نہ دہرایا جائے کیونکہ ماضی کی ان غلطیوں کو دہرانے کے نتائج وہی منفی ہوں گے جو ماضی میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال بعد ملک میں 25 جولائی کو بہت اہم انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں کسی کی بھی کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے اور لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دینا چاہیئے۔








