انتخابات کے آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کے لئے تمام ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سرحدی اورریاستوں کے امور (سیفران) کی نگران وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کے انعقاد سے ملک میں جموری عمل مستحکم ہوگا۔ نگران …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سرحدی اورریاستوں کے امور (سیفران) کی نگران وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کے انعقاد سے ملک میں جموری عمل مستحکم ہوگا۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف ہوں گے۔

مزید خبریں