سرینگر ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فورسز کی جانب سے پورے مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن، گرفتاریوں ، ظلم و تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابی ڈھونگ رچانے کیلئے وادی کشمیر کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیاگیا …
انتخابی ڈھونگ رچانے کیلئے وادی کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیاگیا ہے، میر واعظ فورم

مزید خبریں
سرینگر ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فورسز کی جانب سے پورے مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن، گرفتاریوں ، ظلم و تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابی ڈھونگ رچانے کیلئے وادی کشمیر کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ، حریت کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں بدنام زمانہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پابند سلاسل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔








