انتظامیہ کسی کو ہراساں کئے بغیر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

کراچی۔11 مئی (اے پی پی( وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے 537 کیسز میں سے 432کا تعلق کراچی سے ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کورونا وائرس کے حوالے سے جاری پیغام میں کہی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 730ٹیسٹ کیے ہیں جن میں 537 افراد کے …

کراچی۔11 مئی (اے پی پی( وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے 537 کیسز میں سے 432کا تعلق کراچی سے ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کورونا وائرس کے حوالے سے جاری پیغام میں کہی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 730ٹیسٹ کیے ہیں جن میں 537 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں جو ٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ میں مجموعی طور پر 95 ہزار 53 ٹیسٹ کئے ہی جس میں سے 12 ہزار 17 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے، اللہ پاک انتقال کرنے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے۔ صوبہ میں وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید68 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 149 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سامنے آنے والے 537 کیسز میں سے 432 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ملیر کے 142، وسطی 62 ، شرقی 61 ، جنوبی اور کورنگی 58-58 جبکہ غربی کے 51 کیسز شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں 22، شکارپور میں 19، قمبرشہداد کوٹ میں 11، ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 ،جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیئے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے،تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا، انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرےلیکن ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں ۔

مزید خبریں