انتظامی افسران کا تحصیل متنی کے علاقوں میں فلنگ سٹیشنوں کادورہ،سرکاری نرخوں پر فروخت پرعمل درآمد کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے تحصیل متنی کے علاقوں میں فلنگ اسٹیشنز کادورہ کیا

پشاور۔ 12 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے تحصیل متنی کے علاقوں میں فلنگ اسٹیشنز کادورہ کیا۔اس موقع پر سٹاک، پیمانوں، سرکاری نرخوں پر فروخت پر عمل درآمد اور حفاظتی آلات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق معائنے کے دوران فلنگ سٹیشنوں میں سرکاری نرخوں پر فراہمی اور آلات کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ کم گیج اور دیگر خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

 

مزید خبریں