اقوام متحدہ ۔21جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے مشرقی بیت المقدس میں اقوامِ متحدہ کے ایک کمپاؤنڈ کو مسمار کیے جانے پر اسرائیل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نےجاری بیان میں کہاکہ سیکرٹر ی جنرل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے (انروا) کے شیخ جراح کمپاؤنڈ کی مسماری کو …
انتونیو گوتریش کی مشرقی بیت المقدس میں اقوامِ متحدہ کی عمارت کو مسمار کرنے کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔21جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے مشرقی بیت المقدس میں اقوامِ متحدہ کے ایک کمپاؤنڈ کو مسمار کیے جانے پر اسرائیل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نےجاری بیان میں کہاکہ سیکرٹر ی جنرل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے (انروا) کے شیخ جراح کمپاؤنڈ کی مسماری کو اسرائیلی حکام کی جانب سے ناقابلِ قبول اقدام قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ مقام اقوامِ متحدہ کی ملکیت ہے اور کسی بھی قسم کی مداخلت یا کارروائی سے مکمل طور پر محفوظ اور ناقابلِ دست اندازی ہے۔فرحان حق کے مطابق انتونیو گوتریش اس مؤقف کا اظہار متعدد مواقع پر کر چکے ہیں، جن میں 8 جنوری 2026 کو اسرائیلی وزیراعظم کو لکھا گیا خط بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ شیخ جراح کمپاؤنڈ بدستور اقوامِ متحدہ کا احاطہ ہے اور اسے بین الاقوامی تحفظ حاصل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹر ی جنرل نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مسماری کا عمل بند کرے اور بغیر کسی تاخیر کے مذکورہ کمپاؤنڈ سمیت انروا کی دیگر عمارتیں اقوامِ متحدہ کو واپس کرے اور ان کی بحالی کو یقینی بنائے۔اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے انروا کے خلاف جاری اشتعال انگیز اقدامات کو بھی مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا، اور کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی واضح ذمہ داریوں، بشمول اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور اقوامِ متحدہ کی مراعات و استثنیٰ سے متعلق کنونشن سے متصادم ہیں۔








