سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور کے وفد کی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرصائمہ منظور سے ملاقات

سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر جی حسنین شاہ کی قیادت میں وفد نے اسپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرصائمہ منظور سے منگل کو اُنکےدفترمیں ملاقات کی۔وفدمیں محمد شفیق طاہر، تنویر احمد قریشی، رائے حسن محمود ڈیڈی اور طاہر بخاری شامل تھے جبکہ ملاقات کے دوران تحصیل اسپورٹس آفیسرعظمت اقبال

سرگودھا ۔ 04 اگست (اے پی پی):سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر جی حسنین شاہ کی قیادت میں وفد نے اسپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرصائمہ منظور سے منگل کو اُنکےدفترمیں ملاقات کی۔وفدمیں محمد شفیق طاہر، تنویر احمد قریشی، رائے حسن محمود ڈیڈی اور طاہر بخاری شامل تھے جبکہ ملاقات کے دوران تحصیل اسپورٹس آفیسرعظمت اقبال، تحصیل اسپورٹس آفیسر شہریار سیال، طیب بشیر، شیخ فاروق، عدنان اور منتہیٰ بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرصائمہ منظور نے وفد کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران ضلع سرگودھا میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، مختلف اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد اور صحافتی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرصدرسرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور جی حسنین شاہ نے کہا کہ صائمہ منظورنےجب سےڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکا منصب سنبھالا ہے ضلع سرگودھا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نئی زندگی ملی ہے۔ ان کی محنت، خلوص اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت کھیلوں کےمتعدد کامیاب مقابلے منعقد ہوئے، نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوئے اور اسپورٹس کلچر کو فروغ ملا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں اور اُن کے فروغ کے لیے تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کواُجاگرکرنےمیں قومی اورسماجی کردار ادا کرتی رہی ہے۔سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور مستقبل میں بھی ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کےساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھےگی تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کومزیدوسعت دی جاسکے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔اُنہوں نےکہا کہ وہ سرگودھا کے تمام صحافیوں کی بے حد شکر گزار ہیں جو اپنی مصروفیات کے باوجود کھیلوں کے مقابلوں کی کوریج کرتے ہیں، اخبارات میں نمایاں جگہ دےکرنوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتےہیں اورکھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں جانب کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح اور مستقبل میں باہمی اشتراک کے ذریعے مزید مؤثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔