انجری مسائل سے نجاب کے بعد فاتحانہ واپسی، جیک ڈریپر کااے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز

دبئی۔24فروری (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر نے طویل عرصے تک انجری کے باعث کورٹ سے باہر رہنے کے بعد اے ٹی پی ٹور پر شاندار واپسی کی ہے جہاں انہوں نے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں فرانس کے کوئنٹن ہالیس کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ بی بی سی کے مطابق 24 سالہ جیک ڈریپر …

دبئی۔24فروری (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر نے طویل عرصے تک انجری کے باعث کورٹ سے باہر رہنے کے بعد اے ٹی پی ٹور پر شاندار واپسی کی ہے جہاں انہوں نے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں فرانس کے کوئنٹن ہالیس کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

بی بی سی کے مطابق 24 سالہ جیک ڈریپر جو گزشتہ اگست میں ہونے والے یو ایس اوپن کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جیک ڈریپر نے انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد حریف فرانسیسی کھلاڑی کوئنٹن ہالیس کو 6-7(8-10) اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

بائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی کے لیے گزشتہ 8 ماہ انتہائی مشکل رہے جس دوران وہ بازو کی تکلیف کے باعث عالمی درجہ بندی میں چوتھے سے پندرہویں نمبر پر چلے گئے تھے تاہم دبئی میں ان کی سروس اور فور ہینڈ شاٹس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب مکمل فٹ ہیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جیک ڈریپر نے کہا کہ وہ دوبارہ ٹینس کورٹس پر واپسی پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔