انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں پانچ ماہ کے دوران 17.27 فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 17.27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی ملکی برآمدات 6کروڑ 99لاکھ 43ہزار ڈالر تک کم ہوئی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 17.27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی ملکی برآمدات 6کروڑ 99لاکھ 43ہزار ڈالر تک کم ہوئی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 8کروڑ 45لاکھ 45ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 17فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں سب سے زیادہ 40.44 فیصد جبکہ الیکٹریکل مشینری کی متفرق برآمدات میں 24.51 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے دوسری جانب بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 14.57فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔