اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور ملی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستانی بہادر قوم ہے اور ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے …
اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور ملی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستانی بہادر قوم ہے، ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور ملی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستانی بہادر قوم ہے اور ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی، اقتصادی صورتحال ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر سیر حاصل گفتگو گئی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملک کو جن اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور ملی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے موجودہ خطرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، قومی یکجہتی قوم کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے میں سیاسی قیادت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور ہر قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو قانون سازی اور تحقیق کے شعبوں اور صوبائی اسمبلی کے عملے کی استعدادِ کا رمیں اضافے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے صوبائی اسمبلی کے عملے کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے معاونت کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوان میں ان کے غیرجانبدارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جن خطرات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے کے پی کے کی اسمبلی اور حکومت وفاق کے ساتھ کھڑی ہے۔








