اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ انسانی تہذیب کی ترقی میں پاکستان کے کردار کا دنیابھر میںاعتراف کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں قدیم پاکستان کے عنوان سے تین روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز …
انسانی تہذیب کی ترقی میں پاکستان کے کردار کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا وزارت خارجہ میںتین روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ انسانی تہذیب کی ترقی میں پاکستان کے کردار کا دنیابھر میںاعتراف کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں قدیم پاکستان کے عنوان سے تین روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے، پوری دنیا میں انسانی تہذیب کی ترقی کےلئے قدیم پاکستان کا کردار واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد ہماری وزارت خارجہ کا اقدام درحقیقت قابل ستائش ہے۔ ایسے اقدامات سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔








