انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر کامران مائیکل

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس ضمن میں آئی ٹی میکنزم (اپلیکیشن) متعارف کرایا جارہا ہے، پورے ملک میں جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اس اپلیکیشن کے تحت فوری طور اس پر …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس ضمن میں آئی ٹی میکنزم (اپلیکیشن) متعارف کرایا جارہا ہے، پورے ملک میں جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اس اپلیکیشن کے تحت فوری طور اس پر کاروائی کرنا ممکن ہوگی اور متاثرہ افراد فوری طور وزارت انسانی حقوق اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرسکیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبادمیں منعقدہ اعلی سطحی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا سمیت وزارت کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے،وفاقی وزیر کو آئی ٹی میکنزم (اپلیکیشن) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply