انسانی ہمدردی کے تحت افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی فراہمی اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):فتح فاؤنڈیشن کی جانب سے اتوار کے روز افغانستان کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 7.4 ٹن امداد ی سامان لے کر جانے والا ٹرک پاک افغان تعاون فورم (پی اے سی ایف ) کے انتظامات کے تحت غلام خان سرحد عبور کر گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، خیمے، کپڑے اور بستر وغیرہ شام ہیں ۔ فتح فاؤنڈیشن کے دو رضاکار بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے امدادی ٹرک کے ساتھ ہیں۔

مزید برآں پی اے سی ایف کے انتظامات کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔میڈیکل کیمپ میں طبی ٹیمیں زلزلہ سے متاثرہ افغانوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔