دریاخان،سرکل پولیس دریاخان میں سرچ آپریشن ،مؤثر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام سے قبل مؤثر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

دریاخان۔ 08 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام سے قبل مؤثر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلہ میں سرکل پولیس دریاخان نے ایس ڈی پی او سرکل دریاخان محمد اعظم کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری، ایلیٹ فورس، لیڈیز سٹاف، انٹیلی جنس اور سکیورٹی ونگ نے سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران عارضی کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد، جرائم پیشہ اور مشتبہ عناصر کی جانچ پڑتال، غیر رجسٹرڈ افراد کی تصدیق، پولیس ایپلیکشن کا مؤثر استعمال، اہم اور حساس مقامات کی تلاشی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس جامع سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کا بروقت تدارک کرنا ہے۔بھکر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و سکون کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ عوام کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔