دریاخان ،پولیس نے غیر قانونی طور گندم لے جانے کی کوشش ناکام بنادی ،گندم قبضہ میں لے لی

تھانہ سٹی دریا خان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے گندم سے لوڈ دو ڈالے قابو میں کرکے گندم برآمد کر لی،

دریاخان۔ 08 جون (اے پی پی):تھانہ سٹی دریا خان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے گندم سے لوڈ دو ڈالے قابو میں کرکے گندم برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض SHO کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گندم سے لوڈ دو ڈالے برآمد کر لیے۔ پولیس نے دورانِ چیکنگ مشتبہ گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں گندم برآمد ہوئی۔پولیس نے دونوں ڈالوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔