اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ انسداد بد عنوانی کا یہ ادارہ بدعنوان عناصر کو کٹہرے میں لانے کے لئے پر عزم ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو فوری سزا دلانے کے لئے استغاثہ ڈویژن کو مستحکم کیا جارہا ہے تمام علاقائی بیوروز میں ثبوت اکٹھا کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں …
انسداد بد عنوانی کا یہ ادارہ بدعنوان عناصر کو کٹہرے میں لانے کے لئے پر عزم ہے،جسٹس جاوید اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ انسداد بد عنوانی کا یہ ادارہ بدعنوان عناصر کو کٹہرے میں لانے کے لئے پر عزم ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو فوری سزا دلانے کے لئے استغاثہ ڈویژن کو مستحکم کیا جارہا ہے تمام علاقائی بیوروز میں ثبوت اکٹھا کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں اورتجربہ کار قانونی ماہرین، اورسپیشل پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کے موثر اقدامات کی وجہ سے احتساب عدالتوں میں سزائوں کا تناسب پہلے ہی 68.8 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔دریں اثناءچیئرمین نیب نے بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور انداز مین پیروی پر عمل پیرا ہونے اور اپنی کارروائیوں اور استغاثہ ڈویژن کو مستحکم بنانے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں شکایات کی تصدیق، انکوائریوں اور تفتیش کے عمل کو موثر بنانے کے علاوہ علاقائی بیوروز کی کارکردگی کی بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور تمام بیوروز کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔







