انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کا”اے پی پی“ کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تھانوں کو ماڈل پولیس سٹیشن بنانے کیلئے 2 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، پولیس اہلکاروں اور افسران کو جدید خطوط پر تفتیش اور تحقیق کی تربیت دلائی جائے گی۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اس حوالہ سے ”اے پی پی“ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیا بھر میں پولیس …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تھانوں کو ماڈل پولیس سٹیشن بنانے کیلئے 2 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، پولیس اہلکاروں اور افسران کو جدید خطوط پر تفتیش اور تحقیق کی تربیت دلائی جائے گی۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اس حوالہ سے ”اے پی پی“ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیا بھر میں پولیس تکنیکی مہارتوں کے ساتھ جرائم کو کنٹرول کر رہی ہے، پولیس اہلکاروں کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے مگر پاکستان میں یہ عمل عصری تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پولیس سٹیشن ماڈل تھانوں میں تبدیل کرکے کمپیوٹرائزڈ اور جدید تقاضوں کے مطابق استوار کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply