انسپکٹر جنرل پولیس موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کا موٹروے ایم ون اور جی ٹی روڈ کا اچانک دورہ

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے موٹروے ایم ون اور جی ٹی روڈ کا اچانک دورہ کیا اور موٹروے پولیس نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس چیک کیے۔ترجمان موٹروے کے مطابق آئی جی موٹروے نے افسران سے ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ لی۔ دورے کے موقع پر آئی جی موٹروے نے افسران کو اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی موٹر وے پولیس نے کہا کہ عوام …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے موٹروے ایم ون اور جی ٹی روڈ کا اچانک دورہ کیا اور موٹروے پولیس نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس چیک کیے۔ترجمان موٹروے کے مطابق آئی جی موٹروے نے افسران سے ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ لی۔ دورے کے موقع پر آئی جی موٹروے نے افسران کو اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی موٹر وے پولیس نے کہا کہ عوام کے محفوظ سفر،فوری مدد اور بلا امتیاز قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔