انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 13 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جون سے لیکر مئی 2018ءکے اختتام تک پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات سے 963.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13 زیادہ ہے۔ مالی سال …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جون سے لیکر مئی 2018ءکے اختتام تک پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات سے 963.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13 زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ میں پاکستان نے آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 852.64 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔مئی 2018ءمیں آئی ٹی خدمات کی برآّمدات میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔