انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح کرتے ہوئے نیکی اور تقویٰ کو مشعل راہ بنایا جائے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شب برات کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب برات کے بابرکت اور روح پرور موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہویں شعبان المعظم کی یہ مقدس رات اللہ بزرگ و برتر کے حضور اپنے اعمال پر نظر ثانی اور دانستہ نادانستہ کوتاہیوں پر استغفار اور تزکیہ نفس کا موقع فراہم کرتی ہے،یہ شب باعث ترغیب ہے کہ اپنی انفرادی و اجتماعی …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب برات کے بابرکت اور روح پرور موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہویں شعبان المعظم کی یہ مقدس رات اللہ بزرگ و برتر کے حضور اپنے اعمال پر نظر ثانی اور دانستہ نادانستہ کوتاہیوں پر استغفار اور تزکیہ نفس کا موقع فراہم کرتی ہے،یہ شب باعث ترغیب ہے کہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح کرتے ہوئے نیکی اور تقویٰ کو مشعل راہ بنایا جائے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری شب برات 15 شعبان 1447ھ پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ مبارک شب مسلمانوں کو اللہ کے فضل و کرم، رحمت، برکات اور بخشش کا طلبگار ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے، اللہ تعالیٰ اس مبارک شب کی روحانی قدر و منزلت سے مسلمانوں کو مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک یہ عظیم اور مقدس رات اللہ تبارک تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے اور مسلمانوں کے ایمان اور اللہ کی اطاعت جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرتی ہے

شب برات اعمال انسانی کا خلوص نیت سے محاسبہ کرنے کے ساتھ ساتھ دلی توبہ اور ہدایت ایزدی کا طالب ہونے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک یہ شب باعث ترغیب ہے کہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح کرتے ہوتے نیکی اور تقویٰ کو مشعل راہ بنایا جا ئے،اللہ تعالیٰ ہم سب کو اعمال کی درستگی کی راہ پر چلتے ہوئے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم سماجی سطح پر نیکی ، رحم دلی ،عدل و انصاف اور دیگر مثبت اقدار کو رائج کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مبارک شب انفرادی تزکیہ کے ساتھ بحیثیت قوم بھی اپنے فرائض کا تزکیہ کریں،شب برات کی ان بابرکت ساعتوں میں ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک عزیز کو امن و استحکام، یکجہتی، باہمی اتحاد اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا ئے اور ملکی استحکام اور ترقی اور خوشحالی کے لئے تعمیری کردار ادا کریں۔

مزید خبریں