انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کا کارحجان

کراچی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کا کارحجان دیکھاگیاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں3پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.88روپے سے کم ہوکر104.85روپے اورقیمت فروخت104.93روپے سے کم ہوکر104.90روپے پرآگئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105.80روپے اورقیمت فروخت106روپے پربرقراررہی۔