لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پنجاب میں انٹرسکولز انٹرکالجز گیمز اختتام پذیرہوگئیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے جیتنے والے سکول وکالجز میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا،بچوں نے جمناسٹک اور ایروبکس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرسکول انٹرکالجیٹ گیمز کے …
انٹرسکولز انٹرکالجز گیمز اختتام پذیر،ڈی جی سپورٹس نے جیتنے والے سکول وکالجز میں ٹرافیاں تقسیم کیں

مزید خبریں
لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پنجاب میں انٹرسکولز انٹرکالجز گیمز اختتام پذیرہوگئیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے جیتنے والے سکول وکالجز میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا،بچوں نے جمناسٹک اور ایروبکس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرسکول انٹرکالجیٹ گیمز کے شاندار انعقاد پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو مبارکباد دیتاہوں، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پنجاب سٹیڈیم جہاں یہ خوبصورت مقابلے ہوئے ارشد ندیم نے بھی یہاں پر پریکٹس کرکے گولڈ میڈل جیتا ہے، مجھے یقین ہے آپ میں سے بہت سے بچے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے، اگلے سکولز کالجزگیمز اس سے بھی بڑے ہوں گے۔
خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ سے وظائف دے رہا ہے، 100سے زائد کھلاڑیوں کو 70، 50اور30ہزار روپے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں 15ہزار ماہانہ وظائف دیئے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت کھیلتا پنجاب سپورٹس ایونٹس اور کھیلوں کے میدان تعمیر ہورہے ہیں، نشرپارک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سہولیات کو بڑھایا جارہا ہے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے کلائمبنگ وال، پیڈل ٹینس کورٹس اور بورڈ زگیمز ارینا کی تعمیر کے حوالے سے دو دن پہلے دورہ کیا ہے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔انٹرسکولز انٹرکالجز گیمز کی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے انٹرسکولز انٹرکالجز گیمزکے اختتام کا اعلان کیا
پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو سوینئر پیش کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ،ریسلنگ ایسوسی ایشن سے ارشد ستار، ڈاج بال سے میاں رضوان اور محمد حفیظ بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔








