لاہور۔14نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے تمام اتھلیٹس کو اولمپک فیملی کا دل قرار دے دیا۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ پہلے پاکستان اتھلیٹس فورم کے ویڈیو خطاب میں تھامس باخ کا کہنا تھا کہ اس تاریخی موقع پر میں تمام پاکستانی اتھلیٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ فورم آپ سب کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم …
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے تمام اتھلیٹس کو اولمپک فیملی کا دل قرار دے دیا

مزید خبریں
لاہور۔14نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے تمام اتھلیٹس کو اولمپک فیملی کا دل قرار دے دیا۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ پہلے پاکستان اتھلیٹس فورم کے ویڈیو خطاب میں تھامس باخ کا کہنا تھا کہ اس تاریخی موقع پر میں تمام پاکستانی اتھلیٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ فورم آپ سب کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی بات کرسکتے ہیں، اپنے مسائل اور آگے بڑھنے میں حائل تمام رکاوٹوں کا ذکر کرسکتےہیں،گزشتہ برس بین الاقوامی اتھلیٹس فورم کے دوران اتھلیٹس کے حقوق اور ذمہ داریوں کے لیے اولمپک تحریک میں اتھلیٹس کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے لئے یہ ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا۔اس وقت آپ کے اتھلیٹس کمشن کے چیئرمین مسٹر محمد انعام بھی وہاں موجود تھے۔آپ کی طرف سے اس میں شمولیت اور اعلامیہ کو اپنانا اولمپک تحریک سے وابستگی کا واضح اظہار تھا۔ وہاں آپ کی باتیں سنی گئیں تاکہ آپ وہ سب کچھ حاصل کرسکیں، جو چاہتے ہیں۔اس تناظر میں این او سی پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،جس نے اس ڈیکلریشن کو یقینی بنانے کے لیے کمیونیکشن سے لے کر کامیابی تک ہر حوالے سے اپنا بھرپور اور موثر کردار اداکیا، میں ایسا ہی فورم چاہتا تھا کہ جس سے مستقبل میں این او سی اور پاکستانی اتھلیٹس کو بھی بہت اچھا پیغام ملے۔ عالمی کورونا وائرس بحران کی وجہ سے ہم سب بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ان مشکل وقتوں میں ہم سب کو اولمپک کی مشترکہ اقدار کی ضرورت ہے۔یعنی پہلے سے کہں زیادہ احترام، دوستی اور یک جہتی۔لہذا یہ فورم بھی اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک موقع ہےکہ کس طرح آپ اور دوسرے اتھلیٹ معاشرے میں ان تمام اقدار کو پروان چڑھاسکتے ہیں۔یہ فورم یہ موقع بھی فراہم کرتاہےکہ میں اس کرائسز کاجواں مردی سے مقابلہ کرنے والے اتھلیٹس سے بات کروں کہ کس طرح آپ کے متاثر کن پیغامات کی وجہ سے پاکستان سے امید، اعتماد اور یکجہتی کا پیغام دنیا میں جارہاہے کہ اولمپک سپرٹ کے تحت چاہے کھیل ہو یا زندگی میں بہت سے دوسرے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب ہمیشہ متحد اور مضبوط ہیں۔








