پاکستان کھےلوں کےلئے محفوظ ملک ہے انٹرنیشنل ٹیموں کو یہاں آنا چاہیے، ےہاں آکر ہم بہت لطف اندوز ہوئے ہیں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی، سیکےورٹی سے بالکل مطمئن ہیں، انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر رونالیڈینو،ڈیوڈ جیمز،ریان گگزکا پریس کانفرنس سے خطاب لاہور۔9 جولائی (اے پی پی )لیئر لیگ کے سلسلہ میں نمائشی میچز کی سیریز کا دوسرا فٹ بال میچ کھیلنے کے لئے لاہور آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بال …
انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر رونالیڈینو،ڈیوڈ جیمز،ریان گگزکا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
پاکستان کھےلوں کےلئے محفوظ ملک ہے انٹرنیشنل ٹیموں کو یہاں آنا چاہیے، ےہاں آکر ہم بہت لطف اندوز ہوئے ہیں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی، سیکےورٹی سے بالکل مطمئن ہیں، انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر رونالیڈینو،ڈیوڈ جیمز،ریان گگزکا پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور۔9 جولائی (اے پی پی )لیئر لیگ کے سلسلہ میں نمائشی میچز کی سیریز کا دوسرا فٹ بال میچ کھیلنے کے لئے لاہور آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر رونالیڈینو. ڈیوڈ جیمز. ریان گگز. رابرٹ. جارج. لیوساور روڈرگز نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کے لئے محفوظ ملک ہے اور انٹرنیشنل ٹیموں کو یہاں آنا چاہیے. مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان آکر بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی ہم سیکورٹی سے بالکل مطمئن ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے سے پہلے ہم سمجھتے تھے کہ یہاں پر صرف کرکٹ کا کھیل ہی مقبول ہے لیکن یہاں کے نوجوان کھلا ڑیوں میں فٹ بال بھی کافی مقبول ہے. نوجوان باصلاحیت کھلاڑی ہیں. پاکستان میں فٹ بال کے کے فروغ کےلئے یہاں پر فٹ بال کی اکیڈمیاں بنانا ہوںگی. انفراسٹرکچر کو بہتر بناناہو گا. انٹرنیشنل کوچز کی خدمات لی جائیں کھلا ڑیوں کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے سخت محنت سے پاکستانی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے.








