اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ہانگ کانگ کے خلاف ڈیووس کپ ٹائی میں پاکستان کو واک اوور دے دیا اور ٹائی میں پاکستان بلا مقابلہ فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کا ڈیوس کپ ٹائی کا فائنل رواں سال ستمبر میں فلپائن اور تھائی لینڈ میں سے فاتح ٹیم سے ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی نے ”اے …
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہانگ کانگ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کو واک اوور دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ہانگ کانگ کے خلاف ڈیووس کپ ٹائی میں پاکستان کو واک اوور دے دیا اور ٹائی میں پاکستان بلا مقابلہ فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کا ڈیوس کپ ٹائی کا فائنل رواں سال ستمبر میں فلپائن اور تھائی لینڈ میں سے فاتح ٹیم سے ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ہانگ کانگ نے پاکستان میں سیکورٹی وجوہات کی بناءپر آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت سے انکار کر دیا اور اس حوالے سے انہوں نے آئی ٹی ایف کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ وہ سیکورٹی کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت نہیں کریں گے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹائی میں پاکستان کو واک اوور دے کر سیمی فائنل میں فاتحہ قرار دیا اور پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔








