لاہور ۔ 26 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ2019ءکے لیگ مرحلے کےلئے 16بہترین ایمپائرز سمیت 22 میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ میچ آفیشلز میں 16 ایمپائرز اور 6 میچ ریفریز شامل ہیں جنھیں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے ۔ ایمپائرز میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار بھی …
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا عالمی کپ ٹورنامنٹ 2019ءکےلئے ایمپائرز اور آفیشلز کا اعلان

مزید خبریں
لاہور ۔ 26 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ2019ءکے لیگ مرحلے کےلئے 16بہترین ایمپائرز سمیت 22 میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ میچ آفیشلز میں 16 ایمپائرز اور 6 میچ ریفریز شامل ہیں جنھیں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے ۔ ایمپائرز میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار بھی شامل ہیں جو اپنے پانچویں ورلڈ کپ میں ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ایمپائرز میں علیم ڈار، سری لنکا کے کمار دھرما سینا، کرس جیفینی، آئن گولڈ، میریاس ایراسمس، رچرڈ النگ ورتھ، رچرڈ کیٹلیبرو، نیگل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندارام راوی، پال جیفری، روڈ ٹکر، جوئیل ولسن، مچل کوف، روچیرا یاگورو اور پال ولسن شامل ہیں۔ ایونٹ کے میچ ریفری کےلئے کرس بورڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رانجن مدوگالے اور رکی رچرڈسن شامل ہیں۔ مذکورہ ایمپائر اور ریفری ورلڈ کپ کے لیگ میچز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ سیمی فائلز اور فائنل کےلئے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایمپائر آئن گولڈکا یہ آخری ورلڈ کپ ہوگا اور اس کے بعد وہ ایمپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔








