انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاآئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

کولمبو۔3مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ 4 مارچ کو کولکتہ میں مدِ مقابل ہوں گی، جس کے لیے رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ …

کولمبو۔3مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ 4 مارچ کو کولکتہ میں مدِ مقابل ہوں گی، جس کے لیے رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

رچرڈ ایلنگ ورتھ اس سے قبل بھی اس مرحلے پر جنوبی افریقہ کے میچ میں امپائرنگ کر چکے ہیں جب دو سال قبل پروٹیز نے افغانستان کو صرف 56 رنز پر آؤٹ کر کے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکس وارف نے موجودہ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ کی نگرانی کی تھی جس میں کیویز کامیاب رہے تھے۔

کولکتہ میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل کے لیے نتن مینن کو تھرڈ امپائر، راڈ ٹکر کو فورتھ امپائر جبکہ جاواگل سریناتھ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔دوسرا سیمی فائنل جمعرات 5 مارچ کو ممبئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کرس گیفنی اور اللہ الدین پلیکیر آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

دونوں ٹیمیں 2024 میں بھی اسی مرحلے پر مدمقابل آئی تھیں جہاں بھارت نے 68 رنز سے فتح حاصل کی تھی اور اس میچ میں بھی کرس گیفنی امپائرنگ ٹیم کا حصہ تھے۔ موجودہ ایونٹ میں وہ بھارت کے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اللہ الدین پلیکیر نے اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے خلاف میچز کے علاوہ بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلے میں بھی امپائرنگ کی ہے۔ ممبئی میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے ایڈرین ہولڈ سٹاک کو تھرڈ امپائر، پال ریفل کو فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائکرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔